پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں فوج اقتدار سنبھال لیتی تو عوام جشن مناتے اور خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کرتے۔
پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق عمران خان نے ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت
میں ملک میں جمہوریت خطرے میں ہے اور اگر فوج ملک کی باگ ڈور سنبھال لیتی تو یہاں لوگ جشن مناتے ۔
انہوں نے ترکی میں حالیہ ناکام فوجی بغاوت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کے دور حکومت میں ملک میں خوشحالی آئی اور اسی لیے عوام خدمت کرنے والی حکومت کے ساتھ کھڑے ہوئے۔